۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسرائیلی فوجی

حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے علاقوں میں کم از کم 20 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے قریب ہی بچوں کے ایک سکول کو تباہ کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے علاقوں میں کم از کم 20 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ بیت المقدس کے مغربی کنارے کے قریب ہی بچوں کے ایک سکول کو تباہ کر دیا ہے۔

فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ بیت لحم، جنین، نابلس اور رام اللہ میں صیہونی فوجیوں نے چھاپے مارے جس کے دوران ان کی فلسطینی نوجوانوں سے جھڑپیں بھی ہوئیں، نابلس میں لڑائی اس قدر شدید ہوگئی کہ اسرائیلی فوج کی درجنوں گاڑیاں حرکت میں آگئیں۔

دوسری جانب غزہ میں لوگوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا، اسرائیل جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ انتہائی سخت سلوک کر رہا ہے، مظاہرین نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کی۔

فلسطینی تنظیموں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر اپنی پرتشدد سرگرمیاں روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

اسرائیلی فوجیوں نے جس اسکول کی عمارت کو تباہ کیا وہ ایک پرائمری اسکول تھا جس میں 60 بچے زیر تعلیم تھے، اس سے قبل 2017 میں اسرائیلی فوجیوں نے اسکول کی عمارت کو یہ بہانہ بنا کر گرانے کی کوشش کی کہ عمارت غیر قانونی ہے، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے بھی صہیونی فوج کے ہاتھوں بیت المقدس کے مشرق میں بیت تعمر کے علاقے جیب الذیب میں فلسطینی بچوں کے ایک پرائمری اسکول کو تباہ کرنے کی بھرپور مذمت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .